ابنا: ایران کے صوبہ ہمدان کے محکمہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی مشیر حجۃالاسلام محمد احمد وند نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ صوبہ ہمدان کے محکمہ اوقاف و خیراتی امور کا ایک ترجیحی پروگرام ائمہ معصومین علیہم السلام کی کانفرنسیں منعقد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبہ ہمدان کے نمائندہ ولی فقیہ صوبہ ہمدان کے محکمہ اوقاف کے سربراہ اس کانفرنس کے انعقاد کے اراکین اور محکمہ تعلیم کے اراکین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔حجۃالاسلام احمد وند نے کہا ہے کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کا کردار کسی خاص زمانے میں محدود نہیں ہے بلکہ ان کے مثبت اور اہم اثرات زندگی کے تمام پہلووں میں جاری ہیں اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی کانفرنسز کا انعقاد اس سلسلے میں ایک موثر قدم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ ہمدان کے محققین کو اس کانفرنس میں مضامین ارسال کرنے کی دعوت دی جائے گی تاکہ یہ کانفرنسیں علمی اور تحقیقاتی مضامین سے خالی نہ ہوں.
.....
/169